Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں وظائف کی منظوری کیلئے 16 تا 20 جنوری خصوصی کیمپ

نلگنڈہ میں وظائف کی منظوری کیلئے 16 تا 20 جنوری خصوصی کیمپ

نلگنڈہ۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آسرا اسکیم کے تحت داخل کردہ تمام مستحقین کو مختلف قسم کے وظائف کی منظوری عمل میں لانے کیلئے افلیٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ منڈل سطح پر وظائف کیلئے خصوصی عہدیداروں کو متعین کرتے ہوئے 16 سے 20 جنوری تک خصوصی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ ضلع میں 5 لاکھ 50 ہزار افراد نے وظائف کیلئے درخواستیں د

نلگنڈہ۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آسرا اسکیم کے تحت داخل کردہ تمام مستحقین کو مختلف قسم کے وظائف کی منظوری عمل میں لانے کیلئے افلیٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ منڈل سطح پر وظائف کیلئے خصوصی عہدیداروں کو متعین کرتے ہوئے 16 سے 20 جنوری تک خصوصی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ ضلع میں 5 لاکھ 50 ہزار افراد نے وظائف کیلئے درخواستیں داخل کی جس میں پہلے مرحلے کے طور پر 2.90 لاکھ افراد کو اہل قرار دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ضوابط میں تبدیلی کے بعد 3.80 کو اہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ بات ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر ٹی چرنجیولو نے دفتر ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں آسرا اسکیم کے تحت مقرر کردہ خصوصی عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام بلدیات میں بھی عہدیداروں،ریسورس پرسن اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ بلدی عہدیداروں اور عوام منتخبہ نمائندوں کے تعاون سے گھر گھر پہنچ کر درخواستوں سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے منظور کرنے کی سفارش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرام سیکریٹری پنچایت سیکریٹری وی آر او، وی آر اے ملازمین کے ساتھ اجلاس مقرر کیا اور درخواست کنندوں کو منڈل مستقر پر طلب کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ افلیٹ عہدیدار اس کی یکسوئی کریں۔ انہوں نے بتایا کہ منظوری سے قبل منڈل سمھکیہ کے ارکان سے تحقیقات کروائیں۔ دیہی مکانوں میں 1.5 لاکھ روپئے اربن ایریا میں 2 لاکھ روپئے آمدنی رہنے پر وظائف کیلئے اہل قرار دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اہل قرار دیئے گئے افراد کی بھی جانچ کرتے ہوئے اندرون 25 جنوری کو وظائف کی تقسیم کیا جائے۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر این ستیہ نارائنا، ضلع پریشد سی ای او دامودھر ریڈی، ڈی آر ڈی اے پی ڈی سدھاکر، آر ڈی او وینکٹا چاری ، میپما پی ڈی یادگری، کمشنر راجیا اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT