Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ جانے سے 3افراد ہلاک

نلگنڈہ میں ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ جانے سے 3افراد ہلاک

نلگنڈہ۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں ٹریکٹر ٹرالی کے الٹ جانے کے باعث 3افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے اور 20افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت شدید تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب ضلع کے مٹم پلی منڈل کے مواضعات کوتہ پلی اور کلدواپلی سے تعلق رکھنے والے زائد از60زرعی مزدور جو مرچ کی کاشت نکالنے کی غرض سے ٹریکٹر پرمیلا

نلگنڈہ۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ میں ٹریکٹر ٹرالی کے الٹ جانے کے باعث 3افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے اور 20افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت شدید تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب ضلع کے مٹم پلی منڈل کے مواضعات کوتہ پلی اور کلدواپلی سے تعلق رکھنے والے زائد از60زرعی مزدور جو مرچ کی کاشت نکالنے کی غرض سے ٹریکٹر پرمیلا چیرو منڈل کے موضع تما پور کو جارہے تھے کہ مٹم پلی منڈل کے موضع عالی پورم کراس روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کو موڑنے کے دوران ٹریکٹر انجن سے ٹرالی علحدہ ہوکر اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر پر سوار 60زرعی مزدوروں میں 3افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جن کی 42سالہ سجاتا، 35سالہ بوکیہ زیزالی، 32سالہ بھانو امبالی کی حیثیت سے شناخت کی گئی جبکہ ٹریکٹر میں سوار مزید 30افراد زخمی ہوگئے جن میں کلیانی اور ودیا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ٹریکٹر ڈرائیور گاڑی کو تیز رفتار سے موڑنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔تمام زخمیوں کو حضور نگر ایریا دواخانہ سے رجوع کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع پر اطراف واکناف کے عوام نے بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا۔ مٹم پلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے بعد پنچنامہ نعشوں کو حضور نگر دواخانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تمام مزدوروں کا تعلق مٹم منڈل کے مواضعات کوتہ پلی اور کلوا پلی سے بتایا گیا ہے۔

کھیل کے میدان میں دونوں
گروپس کے درمیان جھگڑا
مدور منڈل۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے موضع رینوٹلہ گاؤں میں سری کرشنا منوہر کے کھیل کے میدان میں کچھ نوجوان والی بال کھیل رہے تھے اس دوران چند افراد گھڑسی سائیلو، ارجن اور دیگر نے والی بال کھیلنے والے نوجوانوں سے جھگڑا کیا۔ دونوں جانب سے گروپس جمع ہوگئے اور گالی گلوج اور اشتعال انگیزی کا آغاز ہوگیا۔ اس دوران چند نوجوانوں نے پولیس اسٹیشن میں ایک گروپ کے خلاف شکایت درج کروائی۔ یہاں پر پولیس پکیٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ ایس آئی سنتوش ریڈی نے تفصیلات سے واقف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT