Thursday , December 13 2018

نلگنڈہ میں کانگریس کی شکست پر اتم کمار کے انکشاف پر صدر پی سی سی پر ریمارکس کا ادعا

جنرل سکریٹری اے آئی سی سی ڈگ وجئے سنگھ سے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی وضاحت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی برادرس نے آج ہوٹل پارک حیات میں جنرل سکریٹری اے آئی سی سی ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے خلاف کیے گئے ریمارکس کی وضاحت کی ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل اسمبلی حلقہ نلگنڈہ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کے خلاف طنزیہ ریمارکس کرتے ہوئے کہا تھا کہ داڑھی اور مونچھ بڑھا لینے سے کانگریس اقتدار میں نہیں آسکتی اور انہوں نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے کو بھی بوگس قرار دیا تھا ۔ جس پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کانگریس ہائی کمان کو کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے خلاف شکایت کی گئی تھی ۔ ذرائع کے بموجب ڈگ وجئے سنگھ نے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو آج طلب کر کے وضاحت طلب کی ۔ کومٹ ریڈی ان کے بھائی راج گوپال ریڈی نے ہوٹل پہونچ کر اپنی صفائی پیش کی ۔ ذرائع کے مطابق کومٹ ریڈی نے ڈگ وجئے سنگھ کو بتایا کہ ضلع نلگنڈہ میں کانگریس کو مستحکم کرنے کے لیے وہ کام کررہے ہیں ۔ مگر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ضلع نلگنڈہ کے دواسمبلی حلقوں میں جہاں کانگریس کا موقف مستحکم ہے ۔ وہاں پارٹی کو شکست ہونے کا انکشاف کیا ہے جس پر انہوں نے اتم کمار ریڈی کے خلاف ریمارکس کیا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کومٹ ریڈی برادرس کو مشورہ دیا کہ وہ متحدہ ہو کر پارٹی کے استحکام کے لیے کام کریں ۔ اگر نظریاتی اختلافات ہوں تو پارٹی حلقوں میں مذاکرات سے حل کتنے اور میڈیا سے رجوع نہ ہونے کا مشورہ دیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہے اور نہ ہی کوئی گروپ بندیاں ہیں ۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے ۔ مگر پارٹی میں ڈسپلن کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ اگر پارٹی کے کسی قائد کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ ہائی کمان سے رجوع کریں یا پارٹی حلقوں میں غورکریں۔ میڈیا سے رجوع ہونے کی کوشش نہ کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT