Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ میں 8جنوری کو جلسہ اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات

نلگنڈہ میں 8جنوری کو جلسہ اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات

نلگنڈہ ۔5جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوجوانان محلہ پنجہ شاہ و مسجد گڑھی کی جانب سے احیاء سنت کے ضمن میں چھٹا جلسہ عام بعنوان  ’’ اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات ‘‘ کا 8جنوری بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام پنجہ شاہ گراؤنڈ نلگنڈہ  بہ سرپرستی مولانا سید احسان الدین رشادی و قاسمی ناظم دارالعلوم نلگنڈہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ کو مولانا زبیر احمد خان صدر مجلس العلماء آندھراپردیش معروف رد قادیانیت مفتی صدیق محی الدین مظاہری اور مولانا سید ذاکر احمد رشادی استاذ اسلامیہ عربی ڈگری کالج کرنول بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالبصیر رشادی و قاسمی ناظم تنویر البنات اور مولانا محمد اطہر علی حسامی صدر شرعیہ کونسل کی زیرنگرانی منعقدہ جلسہ عام کا آغاز امام و خطیب مدیہ مسجد حافظ محمد نظام الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ سید عزیز اللہ خمیس امام و خطبہ جامع مسجد نلگنڈہ کی ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ جلسہ کی نظامت خطیب مسجد محمدیہ مولانا یاسر حسین رشیدی کریں گے ۔ مجلس استقبالیہ میں مولانا سید خواجہ عابد الدین قاسمی امام و خظیب مسجد سرائے میر عالم ‘ مولانا محمد فیاض رشیدی ‘ حافظ مظفر الدین نواز ‘  مولانا مسجد مکرم عادل  مولانا عبدالماجد رشیدی شامل ہیں ۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT