Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / نلگنڈہ : ٹریکٹر کنال میں جا گرا ۔ 10 افراد ہلاک

نلگنڈہ : ٹریکٹر کنال میں جا گرا ۔ 10 افراد ہلاک

نلگنڈہ 6 اپریل ( پی ٹی آئی ) نلگنڈہ ضلع میں آج صبح ایک ٹریکٹر ۔ ٹرالی کے ایک کنال میں گرجانے کے نتیجہ میں کم از کم 10 زرعی مزدور خواتین ہلاک ہوگئیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر ۔ ٹرالی کا ڈرائیور مبینہ طور پر اپنے سیل فون پر بات کرتے ہوئے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا ۔ ٹریکٹر المنیٹی مادھو ریڈی کنال میں جا گری ۔ نلگنڈہ سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی رنگناتھ نے بتایا کہ تقریبا 30 افراد ٹریکٹر ۔ ٹرالی پر سوار تھے ۔ یہ سب لوگ پداماتی تانڈا سے پلی چرلہ جارہے تھے جہاں وہ زرعی مزدوری کرتے ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ٹریکٹر ۔ ٹرالی کا ڈرائیور اپنے موبائیل فون پر بات کر رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی ۔ چونکہ ڈرائیور گاڑی پر اپنا قابو کھوچکا تھا اس لئے یہ نہر میں جا گری ۔ مقامی افراد کی مدد سے 20 افراد کو بچالیا گیا ہے ۔ مہلوکین کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے ۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے جو نلگنڈہ سے تعلق رکھتے ہیں اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT