نلگنڈہ کوفلورائیڈ سے پاک ضلع میں تبدیل کیاجائے گا:ٹی ناگیشور راو

حیدرآباد19نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع ٹی ناگیشور راو نے واضح کیا کہ مشن بھاگیرتا کے ذریعہ ضلع نلگنڈہ کوفلورائیڈ سے پاک ضلع میں تبدیل کیاجائے گا۔انہوں نے نارکٹ پلی تا چناتوملاگوڑم سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کا وزیر جگدیش ریڈی کے ساتھ سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناگیشور راو نے کہاکہ تلنگانہ حکومت کسانوں کی بہبود کے لئے پابند عہد ہے ۔اسی کے نشانہ کے ساتھ کئی اسکیمات کا آغاز کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کو مفت بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے ۔واضح رہے اس علاقہ میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT