Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نلگنڈہ کے سرکاری چلڈرنس ہوم میں تین ماہ میں 11 بچوں کی اموات

نلگنڈہ کے سرکاری چلڈرنس ہوم میں تین ماہ میں 11 بچوں کی اموات

حیدرآباد 10 نومبر ( پی ٹی آئی ) نلگنڈہ کے ایک سرکاری چلڈرنس ہوم میں گذشتہ تین ماہ کے دوران 11 نومولود بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔ یہ اموات کمزوری اور دیگر پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ششو گروہا کے نام سے یہ چلڈرنس ہوم چلایا جاتا ہے جس میں 20 بچوں کی گنجائش ہے لیکن یہاں 40 بچوں کو رکھا جاتا ہے ۔ یہاں اب دوسرے بچوں کو صحتمند غذا یا دودھ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر( وومن ڈیولپمنٹ ) نلگنڈہ بی پی پشپا لتا نے بتایا کہ جن بچوں کی اموات ہوئی ہیں ان کا وزن کافی کم تھا ۔ ان میں کچھ بچوں کو ماں کا دودھ تو دستیاب ہی نہیں ہوا تھا ۔ انہیں پیچیدگیوں پر مختلف دواخانوں میں شریک کیا گیا تھا ۔ افسوس کی بات ہے کہ ان بچوں کی زندگیاں بچائی نہیں جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب تمام درکا ر اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم نے بچوں کیلئے کم شرح اموات والے فارمولے کا دودھ فراہم کرنا شروع کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT