Wednesday , November 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نلگنڈہ کے مضافاتی علاقہ میں پولیس کی تلاشی مہم

نلگنڈہ کے مضافاتی علاقہ میں پولیس کی تلاشی مہم

نلگنڈہ۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نلگنڈہ کے مضافاتی علاقہ میں واقع رام نگر میں پولیس تلاشی مہم کے دوران 22 موٹر سیکلوں، 13آٹوز اور 3 گیاس سلینڈرس کو ضبط کرلیا گیا۔ کل رات 3 بجے کے قریب پولیس نلگنڈہ ڈی ایس پی مسٹر سدھاکر کی قیادت میں مریال گوڑہ روڈ پر واقع رام نگر میں زائد از 200 ملازمین پولیس نے کارڈن سرچ تلاشی مہم کا آغاز کیا،علاقہ کے مکمل ناکہ بندی کردی گئی۔ اچانک کی گئی تلاشی مہم کے دوران پولیس نے بغیر دستاویزات کی 22موٹر سیکلوں اور 13 آٹوز کو ضبط کرلیا۔ تلاشی کے دوران تمام افراد کے آدھار یا دوسرے شناختی کارڈ طلب کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نلگنڈہ مسٹر سدھاکر نے کہا کہ علاقہ میں مشتبہ گھومنے والوں پر نظر رکھنے اور اس کی فوری پولیس کو اطلاع دینے کی عوام سے اپیل کی۔ اگر کسی کو مکان کرایہ پر دینا ہو تو بعد تحقیقات دیا جائے۔ بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا اور کہا کہ ضبط شدہ گاڑیوں کے دستاویزات پیش کرنے پر ضبط کردہ موٹر سیکلیں و دیگر واپس کردیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT