Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / نل ، برقی کنکشن کیلئے سکونت سرٹیفیکٹ لازمی ، کمشنر جی ایچ ایم سی

نل ، برقی کنکشن کیلئے سکونت سرٹیفیکٹ لازمی ، کمشنر جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( آئی این این ) : جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار نے برقی ، پانی کے کنکشن کے لیے سکونت سرٹیفیکٹ کو ضروری بتایا ۔ اس کے بغیر کنکشن نہیں دیا جائے گا ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی موجودہ طریقہ کار میں بہتری پیدا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ تعمیر کی اجازت کے لیے بھی سکونت صداقت نامہ حاصل کرنا ہوگا ۔

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( آئی این این ) : جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار نے برقی ، پانی کے کنکشن کے لیے سکونت سرٹیفیکٹ کو ضروری بتایا ۔ اس کے بغیر کنکشن نہیں دیا جائے گا ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی موجودہ طریقہ کار میں بہتری پیدا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ تعمیر کی اجازت کے لیے بھی سکونت صداقت نامہ حاصل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد سکونت صداقت نامہ کے لیے درخواست نہیں دے رہے ہیں کیوں کہ وہ اس کی ضرورت محسوس نہیں کرتے اور مذکورہ بالا امور کو مد نظر رکھتے ہوئے سکونت سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد ہر شخص سکونت سرٹیفیکٹ کو حاصل کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے ساڑھے چار برسوں کے دوران بلڈنگ اجازت کے لیے 50 ہزار 424 درخواستیں موصول ہوئی ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے گروکل ٹرسٹ اراضی کے متعلق بتایا کہ مختلف جائیدادوں کے موقف کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT