Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / نمائش میں آج ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

نمائش میں آج ادبی و مزاحیہ مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : تنظیم تحفظ اردو بہ تعاون نمائش سوسائٹی 9 فروری کو نمائش میدان کے پنڈال میں شام 7 تا 10-30 بجے شب ایک سہ لسانی ادبی و مزاحیہ مشاعرہ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جناب عارف الدین احمد صدر تنظیم تعارفی تقریر کریں گے ۔ جناب محمد قمر الدین مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جب کہ عنایت علی باقری مہمان اعزازی ہوں گے ۔ اس موقع پر نمائش سوسائٹی کے عہدیداران کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ غزل گلوکار جناب محمد رکن الدین کی حمد و گلوکار جناب خان اطہر کی نعت شریف سے مشاعرے کا آغاز ہوگا ۔ شعراء و شاعرات مسرس شفیع اقبال ، قابل حیدرآبادی ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، امیر نصرتی ، شاہ نواز ہاشمی ، یوسف الدین یوسف ، لطیف الدین لطیف ، شکیل حیدر ، ابراہیم خاں ایاز ، محترمہ منور النساء منور ، محترمہ اسریٰ منظور ، ڈاکٹر وی کرشنا ، دیپک والمیکی ، شریمتی بی کے لکشمی کلام پیش کریں گے ۔ کامیڈین جناب قادر شریف خصوصی مظاہرہ کریں گے ۔ داخلہ مفت رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT