Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / نمائش میں حیدرآباد آرٹس سوسائٹی کی کل ہند آرٹ نمائش

نمائش میں حیدرآباد آرٹس سوسائٹی کی کل ہند آرٹ نمائش

بہترین آرٹسٹوں کو انعامات، ڈاکٹر این وی این چاری و دیگر کا خطاب

حیدرآباد۔20جنوری(سیاست نیوز) حیدرآباد آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام 77ویں کل ہند آرٹ نمائش اور ایوارڈ تقریب برائے سال 2018منعقد ہوئی۔ کل ہند انڈسٹریل ایگزبیشن( نمائش)میںمنعقدہ اس ایوارڈس کی صدارت جنرل سکریٹری نمائش سوسائٹی ڈاکٹر این وی این چاری ولونے کی جبکہ نائب صدر مسٹر پی نروتم ریڈی‘ مشیر آرٹ نمائش انل سوروپ مشرا‘ اعزازی خازن سوسائٹی سی ایچ رابیندر ناتھ ‘ اعزازی جوائنٹ سکریٹری ٹی این ومشی تلک نے بطور پر مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔صدر حیدرآباد آرٹ سوسائٹی مسٹر ایم وی رمنا نے افتتاحی خطاب میں مہمانوں کا خیرمقدم کریں اور کہاکہ سوسائٹی کی اپنی ایک عظیم تاریخ ہے اور سوسائٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی قیادت نواب مہدی نواز جنگ‘ سالار جنگ بہادر‘ خان بہادر ‘ ایل این گپتا ‘ شریمتی چندنا نے کی ہے۔ نمائش میں اس کے قیام سے ہر سال آرٹ اور کرافٹ کے ماہرین کی حوصلہ افزائی کے لئے حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کی جانب سے انعامات اور میڈلس دئے جاتے ہیں۔ آرٹ اور کرافٹ کے فروغ میں نمائش سوسائٹی کا گرانقد رتعاون حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کا موجب ہے۔ سوسائٹی ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے اور دونوں تلگوریاستوں کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 18فبروری کو حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام آرٹسٹوں اور فنکاروں کے درمیان جگل بندی کے پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ ہر سال طرح اس سال بھی سوسائٹی پچیس ہزار ‘ پندرہ ہزار اور گولڈ میڈل کے ساتھ پندرہ ہزارروپئے کے نقد انعامات کے لئے پندرہ نامور آرٹسٹوں کا انتخاب عمل میںلایا ہے ۔ جنہیں صدر تقریب کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔مسٹر رمنا ریڈی نے کہاکہ ہم نمائش سوسائٹی کے مشکور ہیں جو اپنی وسیع وعریض آرٹ گیلری آرٹ اور کرافٹ سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی جانے والی آرٹ نمائش کے لئے فراہم کرتا ہے۔ بعدازاں حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کے تازہ بروچر کی مسٹر این وی این چارولو کے ہاتھوں رسم اجرائی بھی عمل میں آئی۔سوسائٹی کے ذمہ داران کے علاوہ آرٹس اینڈ کرافٹ کے شائقین کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجودتھی۔

TOPPOPULARRECENT