Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نمائش میں شارٹ سرکٹ کے سبب آتشزدگی

نمائش میں شارٹ سرکٹ کے سبب آتشزدگی

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) کل ہند صنعتی نمائش نامپلی میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب برقی کیبل میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اجنتا گیٹ کے قریب برقی گھمبوں پر نصب کئے گئے کیبلس میں آج رات شارٹ سرکٹ ہوا اور اچانک آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ نمائش میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود فائر انجن کو فوری طلب کرلیا گیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی اور ٹریفک بھی جام ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT