Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / نمائش میں کل زندہ دلان حیدرآباد کا ریاستی سطح کا نمائندہ مزاحیہ مشاعرہ

نمائش میں کل زندہ دلان حیدرآباد کا ریاستی سطح کا نمائندہ مزاحیہ مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 3 فبروری (پریس نوٹ) نمائش سوسائٹی کے زیراہتمام 5 فبروری کو 7 بجے شام کملا نہرو پالی ٹیکنک آڈیٹوریم نزد گوشہ محل گیٹ زندہ دلان حیدرآباد کا ریاستی سطح کا نمائندہ مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔ صدارت جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ؍ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے جناب اشفاق حیدر (نمائش سوسائٹی)، جناب افتخار حسین فیض عام ٹرسٹ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر معاشرہ کی کج روئی اور زندگی کی تلخ حقیقتوں کا بے باکانہ اظہار طنز و مزاح نگاروں کی حقیقت بیانی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ شعراء کرام مسرس مصطفی علی بیگ (اینگلو اردو)، شاہد عدیلی، فریدسحر، سردار اثر، علیم خان فلکی، وحید پاشاہ قادری، نجیب احمد، معین امربمبو، اقبال شانہ، چچاپالموری اور وینو گوپال بھٹنڈ کلام سنائیں گے۔ نظامت کے فرائض فیروز رشید انجام دیں گے۔ ادب دوست حضرات اور شائقین نمائش سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT