Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / نمائش کلب میں آج جلسہ یوم فلسطین و اقصی

نمائش کلب میں آج جلسہ یوم فلسطین و اقصی

مفتی اعظم فلسطین اور بیرونی ممالک کے سفیروں کی شرکت

مفتی اعظم فلسطین اور بیرونی ممالک کے سفیروں کی شرکت
حیدرآباد 19 جون (راست) مفتی اعظم فلسطین و امام مسجد اقصی فضیلت الشیخ محمد ایم اے حسین جمعہ 20 جون کی شام نمائش کلب نمائش گراونڈ میں انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ یوم فلسطین و اقصی سے خطاب کریں گے ۔ اور فلسطین کی موجودہ حالات پر روشنی ڈالیں گے۔ ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہے کہ امام مسجد اقصی کسی جلسہ سے خطاب کررہے ہیں اور مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی ، فلسطینی عوام پر اسرائیلی جبر و استبداد سے متعلق حقائق کو پیش کریں گے۔ اس جلسہ سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ عبداللہ ایم آئی عبداللہ، ہندوستان میں متعینہ فلسطینی سفیر الشیخ حسن صادق عدلی شعبان ،سوڈان کے سفیر ڈاکٹر حسن ای الطالب کے علاوہ رکن راجیہ سبھا محمد ادیب، حافظ پیر شبیر احمد ،مسٹر پی مدھو سابق رکن راجیہ سبھا، مسٹر پی جے چندر شیکھر راو ایم ایل سی سی پی آئی خطاب کریں گے۔ جناب سید وقار الدین چیر مین انڈو عرب لیگ حیدرآباد صدارت کریں گے ۔ مفتی اعظم فلسطین آج صبح حیدرآباد پہنچے ۔ جناب سید وقار الدین قادری صدر نشین انڈو عرب لیگ ڈاکٹر میر اکبر علی خان شیخ ابوبکر، احمد امیر خان، جمیل احمد خان، عثمان الہاجری نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ مفتی اعظم نے سہ پہر میں ادارہ سیاست میں اسلامی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا اور مختلف خطاطوں کے فن کا مشاہدہ کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خان اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ سفیر فلسطین عدلی شعبان صادق نے بھی فن خطاطی کا مظاہرہ پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT