Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نمائش گراونڈ میں دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کھلانے کا آغاز

نمائش گراونڈ میں دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کھلانے کا آغاز

حیدرآباد 8جون (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے نمائش گراونڈس میں مرگ کے موقع پر دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کھلانے کا آغاز ہوا ۔یہ پروگرام کل تک جاری رہے گا۔اس میں دوا کھانے والوں کے لئے سخت پرہیز ہوتا ہے ۔اس دوا کے لئے ملک کے کونے کونے سے لوگوں نے شہر حیدرآبا دکا رخ کیا جہاں نمائش میدان پر دوا کھلائی جارہی ہے ۔عوام کی سہولت کے لئے محکمہ سمکیات کی جانب سے چھوٹی مرل مچھلیوں کی فروخت کی جارہی ہے ۔ہر چھوٹی مچھلی کی قیمت 25روپئے مقرر کی گئی ہے ۔پینے کے پانی کا مفت انتظام بھی کیا گیا ہے ۔عوام کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے پولیس اوردیگر محکمہ جات کے تعاون سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔باتھنی گوڑ خاندان کی جانب سے گزشتہ174سالوں سے دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دواکھلائی جارہی ہے ۔ مچھلی میں دوا کھلانے کے لئے حکام کی جانب سے 32کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔دو موبائیل کاونٹر،دو وآئی آئی پی کاونٹرس کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔جملہ 34کاونٹرس کے ذریعہ کوپنس تقسیم کئے جارہے ہیں۔پولیس کی جانب سے 1500ملازمین پولیس کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ 150ملازمین پولیس ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کا کام کررہے ہیں۔اس مقام پر 70سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں آرٹی سی کی جانب سے 133اضافی بسیں چلائی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT