نمائش گراؤنڈ پر دمہ کی دوا کی تقسیم

حیدرآباد۔/4جون، ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی حکومت نے 8جون کو نمائش میدان پر غریبوں میں ’ مچھلی کی تقسیم ‘ کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس مقصد کیلئے تمام ضروری انتظامات کریں۔ سکریٹریٹ میں آج منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرما نے جی ایچ ایم سی، آبرسانی، سمکیات، پولیس

حیدرآباد۔/4جون، ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی حکومت نے 8جون کو نمائش میدان پر غریبوں میں ’ مچھلی کی تقسیم ‘ کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس مقصد کیلئے تمام ضروری انتظامات کریں۔ سکریٹریٹ میں آج منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرما نے جی ایچ ایم سی، آبرسانی، سمکیات، پولیس، برقی، آر ٹی سی اور دیگر محکمہ جات کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ دمہ کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی مچھلی کی دوا حاصل کرنے کیلئے مختلف ریاستوں سے پہونچنے والے ہزاروں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کسر باقی نہ رکھا جائے۔ اس موقع پر چونکہ عوام کی کثیر تعداد جمع ہوتی ہے چنانچہ محکمہ پولیس نے خاطر خواہ سیکورٹی فورسیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹرو ریل تعمیرات ، امیر پیٹ میں ایک رخی راستہ کا امکان
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : میٹرو ریل کے تعمیری کام کے لیے امیر پیٹ بگ بازار کے پاس ایک رخی راستہ کرنے کے امکانات ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب امیر پیٹ مسجد قبور کے پاس سڑک کی دونوں جانب قبرستان اور مندر ہونے کی وجہ سے یہاں سڑک کی توسیع کرنا مشکل کام ہے ۔ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے میٹرو ریل حکام نے یہاں ایک رخی راستہ کرنے کے لیے عمل تیز کردیا گیا ہے ۔ ایرا گڈہ سے آنے والی ٹریفک کو سیدھا جانے کی اجازت رہے گی لیکن جو ٹریفک چارمینار ، دلسکھ نگر ، مہدی پٹنم سے آئے گی اس کو پنجہ گٹہ کالونی کے پاس سری نگر کالونی کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ تھوڑے سے فاصلہ سے پھر ٹریفک سیدھی جانب موڑ دی جائے گی ۔ یعنی بگ بازار کے پیچھے سے ٹریفک گذر کر پھر امیر پیٹ جا ملے گی ذرائع کے بموجب بہت جلد راستہ کا رخ تبدیل کیا جائے گا ۔ میٹرو ریل کے پلرس ایک جانب سے ڈالے جائیں گے اور ایک جانب سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری رہے گی ۔ میٹرو ریل کام اب تک امیر پیٹ چندنا برادرس تک ہوچکا ہے ۔ آگے بگ بازار کے پاس ابھی کام شروع نہیں کیاگیا ہے یہاں چھوٹی سڑک ہونے سے بھی ٹریفک بہاؤ میں مشکلات ہوتی ہے ہر وقت یہاں پر ٹریفک جام ہوتی ہے ۔ اب میٹرو ریل کے کام کے لیے جو روکاوٹیں لگائی گئی ہے ۔ اس سے بھی ٹریفک کے بہاؤ میں دشواری ہورہی ہے کیوں کہ بگ بازار کے پاس سڑک توسیع کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ موجودہ سڑک پر میٹرو ریل پلرس ڈالنے ہوں گے اور ٹریفک کو بھی گذرنا ہوگا ۔ اس سلسلے میں ٹریفک جام سے بچنے کے احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT