Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نماز باجماعت کی پابندی حضرت پیران پیر کی سب سے بڑی کرامت، مولانا عبد الرشید کا خطاب

نماز باجماعت کی پابندی حضرت پیران پیر کی سب سے بڑی کرامت، مولانا عبد الرشید کا خطاب

کوڑنگل /17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوڑنگل کے زیر اہتمام ہفتہ کی شب بمقام جامع مسجد صدر آرگنائزیشن جناب سلطان محی الدین غوثن کی زیر نگرانی جلسہ فیضان غوث اعظم دستگیر رحمۃ اللہ علیہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مسرز محمد شمس الدین نائب قاضی حلقہ کوڑنگل، مقبول بادشاہ تاجر سنگ، محمد تشکیل نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ مسرز وحید اسیر، محمد شاکر قادری اور محمد مدراج نے بارگاہ غوث الثقلین میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عبد الرشید خطیب عیدین و امام جامع مسجد نے حضرت پیران پیر رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نماز باجماعت کی ادائیگی اور پابندی کو آپ کی سب سے بڑی کرامت قرار دیا۔ انھوں نے حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے بتایا کہ جس طرح سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات احادیث میں صحت و تواتر کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں، اسی طرح صحت و سند اور تواتر کے ساتھ حضرت غوث اعظم کی کرامات کا ذکر موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت پیران پیر نے اپنی ساری زندگی عبادت و ریاضت اور مجاہدہ کے لئے وقف فرمادی اور مخلوق خدا کی رہنمائی کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دیا۔ آپ کے کردار اور اوصاف حمیدہ سے متاثر ہوکر کئی مجرموں نے آپ کے ہاتھ پر توبہ کی۔ انھوں نے کہا کہ حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ پیدائشی ولی کامل ہیں۔ حضرت نے صرف تیرہ برس کی عمر میں اس دور کے مروجہ علوم پر دسترس حاصل کی اور آپ تمام اولیاء اللہ کے سردار ہیں۔ آپ کا فیضان آج بھی جاری و ساری ہے۔ جناب شاکر قادری کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT