Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / نماز کی وجہ سے برطرف ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالرس معاوضہ

نماز کی وجہ سے برطرف ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالرس معاوضہ

امریکی کمپنی کا ملازمین کے لئے نماز کے اوقات مقرر کرنے کا بھی اعلان

ڈنفر۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں گوشت کی پیکنگ اور سپلائی کرنے والی مقامی کمپنی نے نماز کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کئے گئے صومالیہ کے 138 ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ’العربیہ‘کے مطابق امریکی ریاست کولو راڈو میں قائم ’کارگیل میٹ سولوشنز‘ نامی کمپنی نے کچھ عرصہ پیشتر مسلمان ملازمین کو نماز کیلئے کام کے اوقات سے رخصت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور دوران ڈیوٹی نماز ادا کرنے والے ایک سو اڑتیس صومالی ملازمین کو نکال دیا تھا۔امریکہ میں ملازمین کے حقوق کے لیے قائم کردہ
American Commission for Equal Employment Opportunities
کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کارگیل میٹ سولوشنز‘ جس کا صدر دفتر کنساس کے علاقے ویٹیچیسا میں ہے، نے نہ صرف نکالے گئے ملازمین کو ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرے گی بلکہ وہ مسلمان ملازمین کیلئے نماز کے اوقات میں انہیں وقفہ مہیا کرے گی۔کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کے بیان کے مطابق اس نے ملازمین کو مذہبی عبادات کی ادائیگی کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کرکے کوئی غلطی نہیں کی تاہم کمپنی کی طرف سے نکالے گئے افراد کی طرف سے عدالت میں دائر کردہ دعوے کے مطابق انہیں رقم ادا کی جائے گی۔کمیشن کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی کے فورٹ مورگن میں موجود کارخانے کے مسلمان ملازمین کو نماز کے اوقات میں رخصت دی جائیگی۔ خیال رہے کہ امریکی کمپنی کی طرف سے صومالی مسلمان ملازمین کو سنہ 2016ء کو ملازمت سے صرف اس لیے نکال دیا تھا کہ وہ ڈیوٹی کے اوقات میں نماز ادا کرتے تھے۔2017ء کو امریکہ کی فیڈرل ایجنسی برائے انسداد امتیاز کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کارگیل میٹ سولوشنز کی جانب سے مسلمانوں کو نماز کی ادائی سے روکنا اور انہیں نماز کی وجہ سے ملازمت سے نکالنا مساوات کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کمپنی کی طرف سے ملازمین کے حقوق کو پامال کیا گیا۔درایں اثناء کمپنی کے صدرنشین نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملازمین کو مذہبی رسومات کی ادائی کی سہولت کمپنی کے اصولوں کا حصہ ہے۔ ہم اپنے ملازمین کے ہرطرح کے حقوق کی نگہداشت کریں گے۔اب کمپنی نکالے گئے ملازمین کو فی کس ایک لاکھ 53 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT