Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / نمبرایک اینڈی مرے نے پیرس اوپن جیت لیا

نمبرایک اینڈی مرے نے پیرس اوپن جیت لیا

پیرس ۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )نئیعالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے امریکی کھلاڑی جان ایزنر کو پیرس ماسٹر کے فائنل میں 3-6، 7-6 اور4-6 سے شکست دے کر سیزن کا آٹھواں خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔29 سالہ اینڈی مرے نے سیمی فائنل میں کامیابی کے ساتھ سربیا کے نوواک جوکووچ سے عالمی نمبر ایک مقام چھین لیا تھا۔ اس موقع پر سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے کہا کہ میرے لئے درجہ بندی میں سرفہرست رہنا ایک غیرمعمولی سفر تھا۔اینڈی مرے نے اس کامیابی کے ساتھ بیجنگ، شنگھائی اور ویانا اوپن کے بعد مسلسل چوتھا خطاب اپنے نام کیا۔عالمی نمبر 27 امریکی اسٹار جان ایزنر نے کہا کہ میں اینڈی مرے کو سب سے پہلے خطاب جیتنے پر جس کے بعد عالمی نمبر ایک بننے پر مبارک دیتا ہوں۔اینڈی مرے کو سیمی فائنل میں میلوس راؤنک سے میچ کھیلنے کی نوبت نہیں آئی تھی جس کے بعد وہ براہ راست فائنل میں پہنچ گئے تھے اور جوکووچ سے عالمی نمبرایک کا اعزاز بھی چھین لیا تھا۔مرے کے عالمی نمبر ایک بننے کا باقاعدہ اعلان اے ٹی پی کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ درجہ بندی کے موقع پر کیا گیا ۔مرے نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریواولمپک میں اپنے اولمپکس گولڈ میڈل کے اعزاز کا دفاع کیا اور مجموعی طورپر آٹھواں خطاب حاصل کرلیا۔سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکوچ کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس سے قبل انھیں شنگھائی اوپن میں بھی شکست ہوئی تھی جس کے بعد انھوں نے اپنی ناقص فارم کا اعتراف کیا تھا۔جوکووچ رواں سال زخموں کے باعث مسلسل مشکلات کاشکار رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT