Thursday , December 13 2018

نمبر ایک موقف حاصل کرنا چاہتی ہوں : ثانیہ

حیدرآباد 22 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آج کہا کہ وہ اس کھیل سے سبکدوشی اختیار کرنے سے قبل عالمی سطح پر نمبر ایک موقف حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ ثانیہ مرزا نے پروفیشنل کیرئیر میں اپنے مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ فی الحال عالمی سطح پر چھٹا موقف رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ کھیل سے سبکدوشی سے قبل نمبر ایک موقف

حیدرآباد 22 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آج کہا کہ وہ اس کھیل سے سبکدوشی اختیار کرنے سے قبل عالمی سطح پر نمبر ایک موقف حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ ثانیہ مرزا نے پروفیشنل کیرئیر میں اپنے مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ فی الحال عالمی سطح پر چھٹا موقف رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ کھیل سے سبکدوشی سے قبل نمبر ایک موقف حاصل کریں۔ انہوں نے سی آئی آئی کے ینگ انڈینس یوتھ کانکلیو میں سوال جواب کے سشن میں حصہ لیا ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو نوجوانوں خاص طور پر لڑکیوں میں کھیلوں کا کلچر فروغ دینے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک بہت کچھ تبدیل ہوچگیا ہے ۔ انہیں امید ہے کہ اس میں مزید تبدیلیاں آئیں گی جہاں لڑکیوں کو کھیل کو دکو اپنا کیرئیر بنانے میں کسی طرح کے مسائل پیش نہیں آئیں گے ۔ ہمیں بہت طویل سفر کرنا ہے جہاں والدین کو اپنی لڑکیوں میں پروفیشنل اتھیلیٹس جیسی قابلیتوں کے تعلق سے پورے یقین کا اظہار کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹینس کو صرف شہرت کیلئے اپنے کیرئیر کے طور پر اختیار کرنا نہیں چاہتی تھیں لیکن اس کھیل کا انہیں جنون تھا اس لئے انہوں نے اسے کیرئیر بنایا ۔ ثانیہ نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا انہیں کئی طرح کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مشکل وقت سے وہ کامیاب انداز میں نکل آئیں۔

TOPPOPULARRECENT