Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نمس میں بستر نہیں ہیں،مریض بغیر علاج لوٹائے جارہے ہیں

نمس میں بستر نہیں ہیں،مریض بغیر علاج لوٹائے جارہے ہیں

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں علاج کے لیے رجوع ہورہے مریضوں کو یہ کہتے ہوئے واپس کیا جارہا ہے کہ دواخانہ میں بستروں کی کمی ہے ۔ چند ماہ قبل بھی ایسی شکایات عام تھیں اب وہی منظر پھر دیکھا جارہا ہے ۔ ہاسپٹل میں ڈاکٹرس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے بیشتر صورتوں میں طبی آلات عدم کارکرد ہونے کی وجہ سے افراتفری دیکھی جارہی ہے ۔ ایک خاتون مریضہ نے شکایت کی کہ آس کے مارے لوگ نمس سے رجوع ہوتے ہیں لیکن ان سے واپس جانے کو کہا جاتا ہے ۔ نمس تلنگانہ کے صدر مقام کا سرکردہ ہاسپٹل ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ مریضوں کو درکار سہولتیں مہیا نہیں ہیں اور علاج اطمینان بخش نہیں ہے ۔ Casualty میڈیکل آفیسرس کی محدود تعداد کی وجہ مریضوں کو ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ حادثات کے کیس سے فوری نہیں نمٹا جاتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT