Thursday , November 22 2018
Home / جرائم و حادثات / نمس میں زیرتربیت نیورولوجسٹ ڈاکٹر کی خودکشی

نمس میں زیرتربیت نیورولوجسٹ ڈاکٹر کی خودکشی

حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے معروف ہاسپٹل نمس میں ایک ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔ پی جی نیورولوجی کے طالب علم شیوا تیجا ریڈی نے ہاسٹل روم میں انتہائی اقدام کرلیا۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب نائٹ ڈیوٹی کے بعد ریڈی کا روم میٹ پریتم اپنے کمرے پر پہونچا۔ فون پر جواب نہ ملنے اور کمرہ کا دروازہ نہ کھولنے پر پریشان پریتم نے کھڑکی سے دیکھا تو شیوا تیجا ریڈی پھانسی پر لٹکا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ ریڈی کا تعلق تنکو مغربی گوداوری آندھرا پردیش سے ہے۔ حالیہ دنوں اس کے والدین بہن سے ملاقات کیلئے امریکہ گئے تھے۔ ساتھیوں ، ہاسٹل انتظامیہ اور کالج کے افراد کے مطابق تیجا ریڈی کو ایسی کوئی مجبوری نہیں تھی۔ پولیس پنجہ گٹہ ننے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT