Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نمس میں ڈاکٹرس اور نرسس کی جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ: وزیر صحت

نمس میں ڈاکٹرس اور نرسس کی جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ: وزیر صحت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کا نامور ہاسپٹل نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ( نمس ) کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں مختلف زمروں کی مخلوعہ جائیدادوں بشمول ڈاکٹرس و نرسیس کے تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ۔ نمس ایگزیکٹیو بورڈ کے منعقدہ اجلاس میں مسرس ڈاکٹر لکشما ریڈی ، وزیر صحت ، راجیشور تیواری ، پرنسپال سکریٹری ، محکمہ صحت ، ڈاکٹر منوہر ، ڈائرکٹر نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ، ڈاکٹر ایس ستیہ نارائنا ، سپرنٹنڈنٹ نمس و دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے ۔ نمس کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نمس میں نیا قائم کئے جانے والا آوٹ پیشنٹ بلاک اسپیشالیٹی بلاک اور ین آر آئی بلاکس کی تعمیر کے لیے تجاویز ( منصوبہ جات ) روانہ کرنے کی وزیر صحت نے ہدایت دی ۔ علاوہ ازیں بی بی نگر ( ضلع نلگنڈہ ) میں تعمیر کردہ نمس میں آوٹ پیشنٹ سرویسیس کا آغاز کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی وزیر صحت نے متعلقہ عہدیداروں کو حکم دیا ۔ اور یورالوجی ، انیستیھسیا میں نئے یونٹس کا آغاز کرنے کا بھی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ بورڈ اجلاس میں ٹرانسپلانٹیشن یونٹ کا بھی قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا اور اجلاس میں گائناکالوجی ، کارڈیالوجی اور ٹرانسپلانٹیشن شعبہ جات کے لیے خصوصی ٹاورس کی تنصیب عمل میں لانے کے منصوبہ جات پر تفصیلی مباحث ہوئے اور اس طرح ٹاورس کی تنصیب و اکوئپمنٹ سے متعلق تفصیلی تجاویز انہیں روانہ کرنے کی وزیر صحت نے عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT