Saturday , December 15 2018

نمس کیمپس ایل بی نگر کو ترقی دینے کی تجویز

حکومت سے اُصول و ضوابط کی تیاری، تقررات کیلئے حکومت کو سفارشات کی پیشکشی
حیدرآباد 7 جنوری (سیاست نیوز) ریاست کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت کی جانب سے بی بی نگر میں واقع کیمپس کو ریاستی سطح کے ادارے کے طور پر ترقی دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی سطح پر بہترین طبی خدمات کی فراہمی کے لئے مشہور نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) بی بی نگر کیمپس کی ترقی میں حرکت شروع ہوگئی ہے اور اس کیمپس کے لئے درکار طبی عملہ کے تقررات کے بھی اقدامات کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔ ضلع بھونگیر منڈل بی بی نگر کے علاقہ رنگاپور میں واقع نمس کیمپس میں مکمل علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت نے 873 جائیدادوں کی بھرتی کا اندازہ لگایا ہے۔ اس مناسبت سے حکومت نے گزشتہ ماہ 28 مارچ کو جدید جائیدادوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ مگر جدید جائیدادوں کی بھرتی سے متعلق حکومت کی جانب سے اُصول و ضوابط کی اجرائی ہونی ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی بھرتی سے متعلق حکومت کو سفارشات روانہ کردیا ہے اور حکومت کی منظوری ملتے ہی ان جائیدادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ منظور کردہ جائیدادوں میں 248 تدریسی عملہ کی جائیدادیں ہیں جبکہ 625 غیر تدریسی عملہ کی جائیدادیں ہیں۔ محکمہ صحت نے ان جائیدادوں پر تقررات کو ایمس کے اُصول و ضوابط کے مطابق کرنے سے متعلق حکومت کو سفارشات پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT