Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نمود و نمائش اور فضول خرچی سے معاشرہ تباہ

نمود و نمائش اور فضول خرچی سے معاشرہ تباہ

کریم نگر۔/14فبروری، ( ذریعہ فیاکس ) مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کی مہم ’’ نکاح کو آسان بناؤ اور اسراف سے بچو ‘‘ کے تحت قدیم مسجد سواران میں چلائی گئی۔ امام و خطیب مسجد سواران نے مہم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ نمود و نمائش کیلئے بیجا تقریبات اور آمدنی سے زیادہ خرچ و فضول خ

کریم نگر۔/14فبروری، ( ذریعہ فیاکس ) مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کی مہم ’’ نکاح کو آسان بناؤ اور اسراف سے بچو ‘‘ کے تحت قدیم مسجد سواران میں چلائی گئی۔ امام و خطیب مسجد سواران نے مہم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ نمود و نمائش کیلئے بیجا تقریبات اور آمدنی سے زیادہ خرچ و فضول خرچی، سودی قرضے ، جہیز کے نام پر حرام مال، وراثت کی تقسیم میں دھاندلی اور شریعت سے انحراف ، یہ برائیاں ہمارے معاشرہ کو کھوکھلا کررہی ہیں۔ خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے۔ گھروں میں نہ ذہنی سکون باقی ہے نہ محبت و اعتماد، نہ برکت اور نہ اللہ کی مدد و نصرت۔ ان خرابیوں کے نتیجے میں ملت کی سینکڑوں لڑکیاں بن بیاہی گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ ہمارے معاشرے کی یہ بھیانک تصویر اسلام سے دوسری قوموں کے لوگوں کو بدظن کررہی ہے۔ اگر کسی معاشرہ میں برائی عام ہوجائے توصرف برے لوگ ذمہ دار نہیں ہوتے بلکہ پورا معاشرہ ذمہ دار ہوتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی قوم گناہ کا کام کرے اور روکنے کے اہل لوگ بھی نہ روکیںتو قریب ہے کہ اللہ عزو جل ان سب کو اپنے عذاب میں مبتلا کردے( ابوداؤد ) ۔ تنظیم کے سارے ذمہ دار اس موقع پر موجود تھے۔ نوجوانوں نے دستخطی مہم چلائی۔

TOPPOPULARRECENT