Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / نندی، کلائمکس اور ڈائس کا آئی ایس ایل میں انتخاب

نندی، کلائمکس اور ڈائس کا آئی ایس ایل میں انتخاب

ممبئی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار فٹبال کھلاڑی سندیپ نندی، کلائمکس لارینس، این پی پردیپ اور اسٹیو ڈائس اُن کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں آج یہاں انڈین سوپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی دو روزہ نیلامی کا آج یہاں اختتام ہوا جس میں 84 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ آج دستیاب 42 کھلاڑیوں میں

ممبئی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار فٹبال کھلاڑی سندیپ نندی، کلائمکس لارینس، این پی پردیپ اور اسٹیو ڈائس اُن کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں آج یہاں انڈین سوپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی دو روزہ نیلامی کا آج یہاں اختتام ہوا جس میں 84 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ آج دستیاب 42 کھلاڑیوں میں سب سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے سابق گول کیپر نندی کا انتخاب عمل میں آیا جنھیں سچن تنڈولکر کی ٹیم بلاسٹرس نے حاصل کیا ہے۔ مڈ فیلڈر لارینس، ڈائس اور پردیپ کو ابتدائی چند مرحلوں میں کسی نے منتخب نہیں کیا لیکن کولکتہ کی ٹیم ایتھلیٹیکوڈی نے انھیں اپنی ٹیم میں حاصل کیا ہے۔

کین ولیمسن کی بولنگ پر آئی سی سی کی پابندی
دوبئی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے آج نیوزی لینڈ کے آف اسپنر کین ولیمسن کو بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ ڈالنے سے روک دیا ہے کیونکہ اِن کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور فوری اثر کے ساتھ اب اِن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 9 جولائی کو کارڈیف اسکول آف اسپورٹس میں اِن کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کیا گیا تھا جس کے شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کین ولیمسن گیند ڈالتے وقت 15 ڈگری کی سطح کو پار کرجاتے ہیں جوکہ آئی سی سی کے قواعد کے مطابق ناقابل برداشت ہے۔ یاد رہے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف منعقدہ مقابلہ کے بعد ولیمسن کی بولنگ کے متعلق شکایت درج کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT