Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / نندیال سے این محمد فاروق تلگو دیشم پارلیمانی امیدوار

نندیال سے این محمد فاروق تلگو دیشم پارلیمانی امیدوار

صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے بعد فیصلہ

صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے بعد فیصلہ

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے حلقہ لوک سبھا نندیال سے جناب نور محمد فاروق کو امیدوار بنانے کے فیصلے سے انہیں واقف بھی کروادیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے سینئر تلگودیشم قائدین سے بات چیت کے بعد پارٹی کو سیما آندھرا علاقوں میں حاصل ہورہے استحکام کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ صدر تلگو دیشم سے آج جناب این ایم ڈی فاروق نے بھی ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا اور ضلع کرنول بالخصوص حلقہ پارلیمان نندیال کے زمینی حقائق سے واقف کروایا۔ مسٹر نائیڈو کی جانب سے ریاست کی موجودہ صورتحال اور سیما آندھرا علاقوں میں پارٹی کو حاصل ہورہے استحکام سے کافی امیدیں وابستہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے جناب این ایم ڈی فاروق کو بھی اسی بات پر پارلیمانی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے پر راضی کروایا ہے۔ واضح رہے کہ 2009ء انتخابات میں بھی مسٹر این ایم ڈی فاروق نے حلقہ پارلیمنٹ نندیال سے مقابلہ کیا تھا اور انہیں تقریباً 45ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT