Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نندیال میں تلگودیشم اور وائی ایس آرکانگریس کارکنوں میں تصادم

نندیال میں تلگودیشم اور وائی ایس آرکانگریس کارکنوں میں تصادم

حیدرآباد 24اگست (یواین آئی )آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے نندیال میں حکمران جماعت تلگودیشم اور اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے واقعہ کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔تلگودیشم کے ایک کارکن و بھوماخاندان کے ایک حامی کے ہاتھ میں چاقو دیکھ کر وائی ایس آر کانگریس کے لیڈرشلپا موہن ریڈی کے حامیوں نے تلگودیشم کے کارکنوں پرپتھرپھینکے ۔پولیس نے اس موقع پر مداخلت کی اور ان دونوں گروپس پرزوردیا کہ وہ واپس چلے جائیں۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں یہ تصادم ،گزشتہ روز نندیال اسمبلی کی نشست کے ہوئے ضمنی انتخاب کے بعد آج ہوا۔اس واقعہ پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے تلگودیشم کی وزیر اکھیلا پریہ نے کہا کہ اس انتخاب میں ناکافی کے خوف سے وائی ایس آر کانگریس کے کارکن اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا اور اس واقعہ کیلئے ذمہ دار افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT