Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نندیال میں خوفناک سڑک حادثہ دو افراد ہلاک 14 زخمی

نندیال میں خوفناک سڑک حادثہ دو افراد ہلاک 14 زخمی

نندیال :20؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال ڈیویژن کے منڈل چاگلمتری حدود موضع کے قریب قومی شاہراہ 18 پر کل رات پیش آئے ایک زبردست سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب پرساد پرودتوڑ کے نرسمہا ریڈی اپنے ساتھیوں کے ساتھ کچھ کام کیلئے نندیال جبکہ اہوبلم نرسمہا سوامی کے درشن کر کے ایک ہی پریوار کے لوگ چتور ل

نندیال :20؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال ڈیویژن کے منڈل چاگلمتری حدود موضع کے قریب قومی شاہراہ 18 پر کل رات پیش آئے ایک زبردست سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب پرساد پرودتوڑ کے نرسمہا ریڈی اپنے ساتھیوں کے ساتھ کچھ کام کیلئے نندیال جبکہ اہوبلم نرسمہا سوامی کے درشن کر کے ایک ہی پریوار کے لوگ چتور لوٹ رہے تھے اس وقت دونوں گاڑیوں کے تصادم سے یہ حادثہ سرزد ہوا۔ اس حادثہ میں پردوٹور سے تعلق رکھنے والے نرسمہا ریڈی، رام سبتا ریڈی ،تروپال ریڈی، اتفم ریڈی ،لچمی دیوما، رام سبیا، رام انجنیلو اس طرح چتور ضلع سے تعلق رکھنے والی سریش، مادھوری، آشاء ،لتاء، آنیتا، روی، راجیش اور چنما شدید زخمی ہوگئے ۔ ان زخمیوں کو قریبی سرکاری ہاسپتال جوالگڈا منتقل کیا گیا ۔ دوران علاج 42 سالہ روی اور 52 سالہ چنما فوت ہوگئے۔ شدید زخمی لوگوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔ چاگلمتری کی پولیس کیس درج کر کے تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT