Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نندیال میں چینائی کے متاثرین کیلئے امداد کی وصولی

نندیال میں چینائی کے متاثرین کیلئے امداد کی وصولی

نندیال ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نندیال ڈیویژن کی آواز کمیٹی کے ممبران نے چینائی کے متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ وصول کیا ۔ جمعہ کے دن شہر کی آواز کمیٹی کی جانب سے مسجدوں میں اعلان کیا گیا اور وصولی بھی کی گئی ۔ آج صبح ممبران آواز کمیٹی ترکاری مارکٹ کی دوکانوں پر جاکر وصول کیا ۔ آئندہ جمعہ بھی کچھ مسجدوں اور شہر کے اہم لوگوں سے ملکر اور زائد رقم کی وصولی کر کے چینائی کے متاثرین کی امداد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اگلے ہفتہ کو جتنی بھی رقم کی وصولی ہوگی وہ ٹاملناڈو کی وزیراعلی کو چیک کے ذریعہ بھیجنے کی بات آواز کمیٹی کے ڈیویژن صدر حافظ امجد باشاہ صدیقی ، سکریٹری عبدالصمد ، شہر کے صدر مولانا شکور ، صدام حسین ، محبوب حسین نے بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT