Thursday , January 24 2019

نندی گاؤں سے کامیابی چندرابابو کو عوام کی تائید کا ثبوت: اوما مہیشور

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو کی 100 روزہ حکومت کی بھرپور تائید کے ذریعہ ہی حلقہ اسمبلی نندی گاؤں میں تلگودیشم پارٹی امیدوار کی کامیابی ایک زبردست مثال ہے۔ وزیر آبپاشی آندھراپردیش مسٹر ڈی اوما مہیشور راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا۔ آج اُنھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی نے نندی گاؤں میں کوئی ایک انتخابی جلسہ منعقد کرنے کی ہمت نہیں کی بلکہ اخباری بیانات اور پریس کانفرنسوں کے ذریعہ ہی اپنی انتخابی مہم چلائی۔ اُنھوں نے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کانگریس قائدین تلگودیشم پارٹی پر غلط و بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن عوام نے کانگریس قائدین کے ان الزامات و بیانات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ مسٹر اوما مہیشور راؤ نے کہاکہ عوام نے کانگریس پارٹی کو ضمنی انتخابات میں بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بہتر سبق سکھایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT