ننھے برطانوی شہزادہ جارج کی اولین دورہ نیوزی لینڈ پر آمد

ویلنگٹن 7اپریل ( سید مجیب کی رپورٹ )برطانیہ کے ننھے شہزادہ جارج آج اپنے اولین دورہ نیوزی لینڈ پر والدین شہزادہ ولیمس اور شہزادی کیتھرین کے ساتھ ویلنگٹن پہنچ گئے ،اُن کی عمر صرف آٹھ ماہ ہیں یہ ان کا اولین دورہ نیوزی لینڈہے وہ تخت کے حقداروں میں تیسرے مقام پر ہیں انہیں گذشتہ سال 28 جولائی کو پیدائش کے بعد پہلی بار برسر عام دیکھا گیا تھا۔ننھے شہزادہ کو پورے دورہ میں مصروف پروگرام کا سامنا ہوگا ۔ ان کے خاندان کی رہائش کنسنگٹن پیالس میں ہوگی ۔ کیتھرین رائل نیوزی لینڈ فضائیہ کے طیارہ کے ذریعہ ویلنگٹن پہنچی ان کے شوہر شہزادہ ولیم تخت و تاج کے حقداروں میں دوسرے مقام پر ہیں۔ ڈیوک اور ڈچس آف کیمبریج کا استقبال اہم شخصیات نے کیا۔دونوں کی شادی 2011 میں ہوئی تھی۔ دونوں گذشتہ سال سنگا پور ،ملیشیاء ،جزائر سلومن اور ٹوالو کا دورہ کرچکے ہیںانہوں نے وہاں پر ملیکہ برطانیہ الزبیتھ دوم کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب میں ان کی نمائندگی کی تھی۔ ان کے دورہ سے نیوزی لینڈ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ بات چیت کا موزوں یہ بھی ہے کہ کیا شہزادہ جارج کی بے بی کار کی نشست درست انداز میں نصب کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT