Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / نن کی عصمت ریزی واقعہ ، 8 گرفتار

نن کی عصمت ریزی واقعہ ، 8 گرفتار

کشن نگر ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کے ایک کانونٹ اسکول میں 71 سالہ نن کی اجتماعی عصمت ریزی کے سلسلے میں پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ رومن کیتھولک کے اعلیٰ عہدیدار آج یہاں پہونچے تاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرسکیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول پر حملہ کرنے والے بظاہر سب سے سینئر نن کے بارے میں دریافت کررہے تھے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہ

کشن نگر ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کے ایک کانونٹ اسکول میں 71 سالہ نن کی اجتماعی عصمت ریزی کے سلسلے میں پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ رومن کیتھولک کے اعلیٰ عہدیدار آج یہاں پہونچے تاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرسکیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول پر حملہ کرنے والے بظاہر سب سے سینئر نن کے بارے میں دریافت کررہے تھے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس گھناؤنے جرم کے پیچھے انتقامی کارروائی تھی ۔ ریاستی سی آئی ڈی کے عہدیداروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ حال ہی میں چند نامعلوم افراد نے اسکول کے راہبوں کو دھمکی دی تھی ۔ حملے کے دن حملہ آوروں نے وہاں موجود راہبوں سے سوال کیا تھا کہ تم میں سے سینئر کون ہیں ۔ کوکلتہ سے 75 کیلو میٹر دور ضلع ناڈیہ میں واقع اس اسکول کے ایک گارڈ کو بھی حال ہی میں برطرف کردیا گیا تھا ۔ پولیس اس گارڈ کو تلاش کررہی ہے ۔ اسی دوران میڈیکل بورڈ کو تشکیل دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ نن کی صحت کا خیال رکھ سکے ۔ اس واقعہ کے بعد یہ نن خوفزدہ ہوگئی ہیں۔ سی سی ٹی وی تصاویر سے ظاہر ہورہا ہے کہ اس جرم میں چار افراد ملوث ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے مجرمین کا پتہ بتانے والوں کو ایک لاکھ روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کل ہی اس واقعہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ حملہ آور نن کی عصمت ریزی کرنے کے بعد الماری سے 12 لاکھ روپئے لیکر فرار ہوگئے ۔ مذہب عیسائیت کے خلاف یہاں پر نفرت پھیلائی جارہی ہے ۔چند دن قبل ہی اسکول کی سسٹرس کو دھمکی دی گئی تھی ۔ اس کے بعد سسٹرس نے پولیس کو اطلاع بھی دی تھی ۔ پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے کہ آیا رقم لوٹنے کے علاوہ مجرموں نے ضعیف نن کی عصمت ریزی کیوں کی ۔

TOPPOPULARRECENT