Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / نوئیڈا میں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کا نام بدلنے پر ہنگامہ

نوئیڈا میں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کا نام بدلنے پر ہنگامہ

نوئیڈا19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں نوئیڈا کے سرکاری ہاسپٹل کا نام بدلے جانے کے خلاف دلت سماج کے لوگوں نے دیر رات ہاسپٹل میں جم کر ہنگامہ کیا۔ مخالفت کررہے لوگوں نے ہاسپٹل کے گیٹ پر لگے بورڈ کو توڑنے کی کوشش کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کسی طرح معاملے کو ٹھنڈا کیا حالانکہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی افراتفری کرنے والے لوگ موقع سے فرا ر ہوچکے تھے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں ضلع ہاسپٹل کا بہوجن سماج پارٹی کے دور اقتدار میں مرمت اور دیگر کام ہوئے تھے ۔ اسی دوران ہاسپٹل کا نام بدل کر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کردیا گیا ۔ ریاست میں بی جے پی کی سرکار بننے کے بعد گزشتہ ہفتہ ہاسپٹل کا نام اچانک بدل دیا گیا۔ہاسپٹل کا نام بدلنے پر دلت سماج کے لوگوں نے سخت مزاحمت کی اور جمعرات کی رات کو ہاسپٹلکے گیٹ پر لگے بورڈ کو نقصان پہنچایا ۔ ہاسپٹل کے گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے ان لوگوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن یہ افراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس معاملے کی شکایت پر پولیس نے جانچ شروع کردی ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار نے بتایا کہ جانچ کے بعد ہی ملزمان کی گرفتار ی عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT