Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / نواب شاہ عالم خان کا انتقال

نواب شاہ عالم خان کا انتقال

 

حیدرآباد ۔ /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد دکن کی ایک قدیم اور وضعدار شخصیت نواب شاہ عالم خان چیرمین انوارالعلوم ایجوکیشنل سوسائیٹی و حیدرآباد سگریٹ فیکٹری کا آج رات ایک بجے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم شہر کے کئی تعلیمی اداروں کے سربراہ تھے ۔ ان میں انوارالعلوم تعلیمی اداروں کے علاوہ مدرسہ اعزہ و کالج ‘ نواب شاہ عالم خان انجینئرنگ کالج و دیگر شامل ہیں۔ وہ کچھ دنوں سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ کل پیر 23 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد سلیمہ خاتون حمایت نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد ہی کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں جناب محبوب عالم خان ، جناب قادر عالم خان ، جناب زاہد عالم خان ، جناب محمد عالم خان ، جناب محمود عالم خان ، جناب احمد عالم خان ، ڈاکٹر مصطفی عالم خان شامل ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849030244 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT