Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / نواب شاہ عالم خاں یادگار کُل ہند مشاعرہ

نواب شاہ عالم خاں یادگار کُل ہند مشاعرہ

حیدرآباد۔/6فبروری، ( راست ) انوارالعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن کے زیر اہتمام نواب شاہ عالم خان یادگار دوسرا کل ہند مشاعرہ بروز ہفتہ 17فبروری کو 8 بجے شب انوارالعلوم کالج گراؤنڈ ملے پلی حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔ نواب محبوب عالم خاں معتمد اعزازی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس کل ہند مشاعرہ میں ملک کے شہرت یافتہ نامور شعرائے کرام کو مدعو کیا گیا ہے۔ وسیم بریلوی، راحت اندوری، منظر بھوپالی، اقبال اشہر، نصرت مہدی، لتا حیاء ، اشوک ساحل، انا دہلوی، طاہر فراز ، چرن سنگھ بشر اور ممبئی کے آئی پی ایس آفیسر جناب خالد قیصر نے حیدرآباد اور اردو تہذیب کی نمائندہ شخصیت اور ممتاز تعلیمی ادارے کے سربراہ محترم شاہ عالم خان صاحب کے نام سے موسوم اس منفرد مشاعرہ میں شرکت سے اتفاق کرلیا ہے۔ جناب ابرار کاشف اس مشاعرہ کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ جناب مجاہد عالم خان نائب معتمد، انوارالعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن کی نگرانی میں مشاعرہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں محترمہ آمنہ انصاری، جناب سید مصطفی کمال، جناب احمد بیگ ، جناب حاجی سجاد ( معاون کنوینر ) اور جناب جی اے نورانی ( کنوینر ) پر مشتمل ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT