Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / نواب علی نواز جنگ کی یوم پیدائش پر کل تلنگانہ انجینئرس ڈے

نواب علی نواز جنگ کی یوم پیدائش پر کل تلنگانہ انجینئرس ڈے

حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد اسٹیٹ کے مایہ ناز انجینئر نواب علی نوازجنگ بہادر کے یوم پیدائش کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر سال تلنگانہ انجینئرس ڈے کے طور پر منایاجاتا ہے۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل اور ٹی آر ایس حکومت کے قیام کے بعد سے ہر سال 11 جولائی کو تلنگانہ انجینئرس ڈے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ نواب علی نواز جنگ بہادر تلنگانہ میں اہم آبپاشی پراجیکٹس، عمارتوں اور بریجس کی تعمیر میں اہم رول ادا کرچکے ہیں۔ حکومت تلنگانہ نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس، تلنگانہ انجینئرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تلنگانہ ریٹائرڈ انجینئرس اسوسی ایشن کے اشتراک سے وشویشوریا بھون خیریت آباد میں 11 جولائی کو 5 واں تلنگانہ انجینئرس ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز علی نواز سنگ کے 141 یوم پیدائش کے موقع پر ان کے کارناموں پر مشتمل تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما رائو مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیرمین تلنگانہ واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ کارپوریشن وی پرکاش رائو، چیف سکریٹری ایس کے جوشی، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ایم دانا کشور اور کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بی جناردھن ریڈی مہمانان اعزازی ہوں گے۔ تقریب کا آغاز نواب علی نواز جنگ کے پوٹریٹ پر گل افشانی کے ساتھ ہوگا۔ ایم بی پروین کمار چیف جنرل منیجر انجینئرنگ نواب علی نواز جنگ کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ اس موقع پر انجینئر پی رام ریڈی کو کارنامہ حیات ایوارڈ پیش کیا جائیگا اور انجینئرس کو تہنیت پیش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT