Tuesday , December 11 2018

نواب میر عثمان علی خاں کو خراج

حیدرآباد۔/12اپریل، ( پریس نوٹ ) میناریٹی ایمپلائز آرگنائزیشن فار بلائنڈ نے اردو مسکن خلوت میں حضور نظام نواب میر عثمان علی خاں کی یوم پیدائش تقریب منائی ۔ صدارت کو آرڈینیٹراے آئی سی سی محمد خلیق الرحمن نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواب میر عثمان علی خاں کی یوم پیدائش تقریب حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر سال منائی جائے اور اس دن عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ مہمان خصوصی صدر تلنگانہ اردو فورم جناب محمد اسمعیل الرب انصاری نے نواب کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تنظیم کے صدر محمد عبدالمقتدر نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کیلئے مہمانوں سے مطالبہ کیاکہ وہ ان کی رہنمائی اور نمائندگی کریں۔ نائب صدر تنظیم محمد علی نے جلسہ کی کارروائی چلائی اور معتمد عمومی امجد خان نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خاندان آصفیہ کے چشم و چراغ نواب نجف علی خاں نے کیک کاٹ کر نواب میر عثمان علی خاں کو خراج پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT