Tuesday , December 18 2018

نواب کاظم علی خان تلنگانہ اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس فیڈریشن کے کنوینر منتخب

صحافیوں کے دیرینہ مسائل کو حل اور حکومت سے نمائندگی کرنے کا عزم

صحافیوں کے دیرینہ مسائل کو حل اور حکومت سے نمائندگی کرنے کا عزم
حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) چھوٹے اور متوسط اخبارات کے مسائل سے حکومت ہمیشہ پہلوتہی کرتی ہے اور اشتہارات کی اجرائی کے سلسلے میں بھی انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے جبکہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کی تشہیر و اشاعت کے سلسلے میں یہ اخبارات سب سے آگے رہتے ہیں۔ ان اخباروں کی نمائندگی کیلئے کئی آرگنائزیشن کام کررہی ہیں ۔ ان میں ممکنہ اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے اور نمائندگی کو موثر بنانے کیلئے ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان نے ایک تجویز پیش کی تھی کہ انہیں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہونا چاہئے ۔ اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے چھوٹے اخباروں کی نمائندگی کرنے والی 20 اسو سی ایشن کے صدور اور عہدیداروں کی آج ایک میٹنگ روزنامہ ہندوستان جیوتی کے آفس بمقام جمنا ٹاور میں منعقد کی گئی اور متفقہ طور پر ساوتھ انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس اسو سی ایشن کے صدر جناب محمد کاظم علی خان کو تلنگانہ اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس فیڈریشن کا کنوینر منتخب کیا گیا تا کہ اشتہاروں اور دوسرے مسائل کے سلسلے میں حکومت سے موثر نمائندگی کی جائے گی ۔ مسرس احمد صدیقی میکش ‘خیرات علی ‘واجد مسعود اور سید ابراہیم کفیل کو کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT