Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / نوازالدین صدیقی کے بھائی سے پولیس کی پوچھ تاچھ

نوازالدین صدیقی کے بھائی سے پولیس کی پوچھ تاچھ

مظفرنگر ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام )پولیس کے ایک سینئر ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے بھائی ایازالدین سے پولیس نے سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض مذہبی جذبات بھڑکانے والی تصویر ڈالنے پر سائبر سیل نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ہندو یووا واہنی جہدکار کی جانب سے پیر کو بڈھن ٹاؤن میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں فیس بک پر قابل اعتراض تصوایر اپ لوڈ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ایس ایس پی اننت دیوسنگھ نے آج کہا کہ اس کیس کو سائبرسیل کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ اس طرح سے ضلع مظفرنگر کے پرکازی اور بھوپا پولیس اسٹیشن میں بھی مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے سلسلہ میں ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT