Friday , December 15 2017
Home / پاکستان / نوازشریف کا لندن سے اچانک وطن واپسی کا فیصلہ

نوازشریف کا لندن سے اچانک وطن واپسی کا فیصلہ

لندن۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں موجود نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز PK786سے کل صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوازشریف وطن واپس ہورہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی وطن واپسی ہورہی ہے۔

قائم مقام ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی
اسلام آباد۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فورسیس کی جانب سے نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی اور ایک پاکستانی خاتون شہری کی ہلاکت پر دفترخارجہ نے ہندوستانی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قائم مقام ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور نکیال سیکٹر میں ہندوستانی فورسیس کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی خاتون شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT