Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نواز الدین صدیقی ، چیف منسٹر کے سی آر کا رول ادا کریں گے

نواز الدین صدیقی ، چیف منسٹر کے سی آر کا رول ادا کریں گے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی ، کے سی آر کا رول ادا کریں گے ۔ مدھورا سریدھر ریڈی کی ہدایت اور راج کند کوری کی فلمسازی میں بننے والی فلم کے لیے نواز الدین کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فلمسازوں نے نواز الدین صدیقی کو کے سی آر کے کردار کے لیے موزوں سمجھا ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد ان کے نام کو قطعیت دی جائے گی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT