Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / نواز الدین صدیقی نے اپنی بیوی کی جاسوسی کے الزامات پر پیش کیا اپنا ردعمل

نواز الدین صدیقی نے اپنی بیوی کی جاسوسی کے الزامات پر پیش کیا اپنا ردعمل

نئی دہلی۔ بیوی کی جاسوسی کے الزامات سے نواز الدین صدیقی کافی رنجیدہ ہیں۔ ہفتہ کے روزگینگ آف واسائی پور کے اداکار نے اپنی بیوی کے کال ریکارڈس حاصل کرنے کے لئے ایک جاسوس سے رابط قائم کرنے کے الزامات پر اپنا ردعمل پیش کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ پچھلے رات میں نے اپنی بیٹی کے اسکول پراجکٹ کی تیاری میں مدد کی ہے اور بیٹی کے ساتھ پراجکٹ کی نمائش کے لئے اسکول بھی گیا۔میرے لئے اس وقت تعجب کی بات پیش ائی جب میڈیا نے اس کے متعلق بے تکے سوالات مجھ سے کئے۔

قبل ازیںیہ خبر سامنے ائی تھی کہ نواز الدین صدیقی اور ان کی بیوی کو تھانے کرائم برانچ نے کال ڈاٹا ریکارڈ کے تعلق کے ضمن میں اس وقت سمن جاری کیاتھا جب سی ڈی آر کا ریاکٹ جنوری میں پکڑا گیاتھا۔

دونوں کو اسوقت سمن جاری کیاتھا جب سی ڈی آر ریکارڈ میں گرفتار ملزمین نے پولیس کو بیان دیاتھا کہ رضوان صدیقی نامی وکیل نے اداکار کی بیوی کے سی ڈی آر کے لئے ایک جاسوس کو ذمہ داری دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT