Wednesday , October 17 2018
Home / پاکستان / نواز شریف اور ارکان خاندان کے بیرون ملک سفر پر امتناع ؟

نواز شریف اور ارکان خاندان کے بیرون ملک سفر پر امتناع ؟

اسلام آباد۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے چار ارکان خاندان پر پناما پیپرس بدعنوانی معاملات میں ملوث ہونے کی پاداش میں پاکستان سے باہر سفر کرنے پر امتناع عائد ہوسکتا ہے۔ ملک کے انسداد بدعنوانی واچ ڈاگ نے آج اس عمل پر پیشرفت کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت شریف اور دیگر لوگوں کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان پر لندن میں پرتعیش املاک خریدے جانے پر بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔ نواز شریف کو ملک کی سپریم کورٹ نے جاریہ سال جولائی میں ہی وزیراعظم کے عہدہ کیلئے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT