Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / نواز شریف اور بیٹوں کو احتساب کیلئے پیش ہونے کا حکم

نواز شریف اور بیٹوں کو احتساب کیلئے پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوانی کے معاملے میں جانچ کیلئے پاکستان کے معزول صدر نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کو 18 اگست کو لاہور میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔گذشتہ روز (16 اگست کو) نیب حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کے سلسلے میں لاہور میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔نیب عہدیدار کے مطابق دیگر متعدد مقدمات میں سے یہ پہلا مقدمہ ہوگا جس کی تحقیقات کا آغاز نیب کرے گا اور اس کے نتائج شریف خاندان کی سیاست کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک ملکی سیاسی منظرنامے پر بھی برقرار رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیس 11 اگست کو نیب راولپنڈی کے حوالے کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT