Thursday , December 14 2017
Home / پاکستان / نواز شریف اور راحیل شریف کی خفیہ ملاقات کی ویڈیو کا افشاء

نواز شریف اور راحیل شریف کی خفیہ ملاقات کی ویڈیو کا افشاء

اسلام آباد ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور ملک کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے درمیان ہوئی ملاقات کی ویڈیو کا افشاء ہوگیا ہے۔ تاہم اس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ یہ ان میڈیا رپورٹس کو غلط ثابت کرنے کیلئے وائرل کی گئی ہے جہاں یہ کہا جارہا تھا کہ پاکستان کے طاقتور اور بااختیار فوجی سربراہ وزیراعظم نوازشریف پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ موصوف پناما دستاویزات پر تحقیقات کی عاجلانہ تکمیل کروائیں۔ نواز شریف راحیل شریف کو کہہ رہے ہیں کہ تاریخ کا تعین کیاگیا ہے اور اسی تاریخ کے مطابق طبی معائنہ ہوگا جس کا جواب دیتے ہوئے راحیل شریف کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کو اس تاریخ سے قبل ہی لندن کا دورہ کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT