Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / نواز شریف اور وزراء کیخلاف قتل کیس درج

نواز شریف اور وزراء کیخلاف قتل کیس درج

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف، ان کے وزراء اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف یہاں مخالف حکومت احتجاجیوں کی ہلاکت میں ان کے مبینہ رول پر قتل کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ یہ کیس کل رات درج کیا گیا جبکہ ایک ڈسٹرکٹ جج نے نواز شریف اور دیگر کے خلاف احتجاجیوں کو ہلاک کرنے پر قتل کے الز

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف، ان کے وزراء اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف یہاں مخالف حکومت احتجاجیوں کی ہلاکت میں ان کے مبینہ رول پر قتل کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ یہ کیس کل رات درج کیا گیا جبکہ ایک ڈسٹرکٹ جج نے نواز شریف اور دیگر کے خلاف احتجاجیوں کو ہلاک کرنے پر قتل کے الزامات وضع کرنے کا حکم دیا ہے، جو پریشانیوں میں گھرے وزیراعظم کے خلاف درج کردہ دوسرا فوجداری مقدمہ ہے۔ پرجوش علامہ طاہرالقادری کی زیرقیادت پاکستان عوامی تحریک اس کیس کو درج رجسٹر کرنے کیلئے عدالت سے رجوع ہوئی تھی۔ 30 اگست کو کم از کم 3 افراد پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک اور زائد از 500 زخمی ہوگئے تھے جبکہ مقبول علامہ طاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو نواز شریف کی سرکاری قیامگاہ کی طرف مارچ کرنے کی ترغیب دی تھی۔ سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج کی جانب سے دوشنبہ کو ہمیں ہدایت دیئے جانے کے بعد درج رجسٹر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT