Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / نواز شریف تین روزہ دورہ پر بیلاروس روانہ

نواز شریف تین روزہ دورہ پر بیلاروس روانہ

اسلام آباد ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج تین روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہوئے۔ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے جہاں نواز شریف صدر بیلاروس الیگزنڈر لوکاشینگو کے ساتھ پہلے شخصی طور پر ملاقات ہوگی جس کے بعد وفد کی سطح پر بات چیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بیلا روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں نواز شریف ایوان نمائندگان کے صدرنشین اور کونسل آف دی ری پبلک کے صدرنشین سے بھی بات چیت کریں گے۔ نواز شریف کو بیلاروس یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی جائے گی۔ لوکاشینکو اور نواز شریف مشترکہ طور پر بیلاروس۔ پاکستان بزنس فورم کا افتتاح کریں گے اور اس کے بعد نواز شریف کئی اہم معاہدوں اور یادداشت مفاہمت پر بھی دستخط کریں گے۔ نواز شریف کے ہمراہ وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیر برائے فوڈ سیکوریٹی سکندر حیات اور وزیر برائے ڈیفنس پروڈکشن راناتنویر کے علاوہ خصوصی اسسٹنٹ طارق ہیں۔ جاریہ سال مئی میں صدر بیلاروس لوکاشینکو نے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے کئی معاہدوں اور یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تھے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت، دفاعی سازوسامان، تعلیم، میڈیا، ثقافت اور قانون کے شعبوں میں باہمی تعاون شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT