Monday , September 24 2018
Home / پاکستان / نواز شریف شاہ عبداللہ کی عیادت کیلئے سعودی روانہ

نواز شریف شاہ عبداللہ کی عیادت کیلئے سعودی روانہ

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ ریاض میں شخصی طور پر علیل شاہ عبداللہ کی عیادت کریں گے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ وزیراعظم نواز شریف شاہ عبداللہ کے لئے حیکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ان کی (شاہ عبداللہ) عاجلانہ صحتیابی کی د

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ ریاض میں شخصی طور پر علیل شاہ عبداللہ کی عیادت کریں گے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ وزیراعظم نواز شریف شاہ عبداللہ کے لئے حیکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ان کی (شاہ عبداللہ) عاجلانہ صحتیابی کی دعا کا پیغام لیکر گئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 90 سالہ شاہ عبداللہ جن کی 2005ء میں تخت نشینی عمل میں آئی تھی، حالیہ دنوں کئی بار بیمار پڑ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں نواز شریف ولیعہد پرنس سلمان بن عبدالعزیز السعود سے بھی ملاقات کریں گے جہاں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے جس میں دونوں کے مفاد بشمول معاشی تعلقات، دفاعی اور سیکوریٹی تعاون، سعودی عرب کے لئے پاکستان سے افرادی قوت میں اضافہ کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی دونوں بات چیت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT