Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / نواز شریف قلب کی سرجری کے بعد صحتمند اور ہشاش بشاش

نواز شریف قلب کی سرجری کے بعد صحتمند اور ہشاش بشاش

لندن ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، جن کی گذشتہ روز لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی، اب بالکل صحتمند اور خوش ہیں اور بہت جلد اپنے ارکان خاندان کے علاوہ دیگر افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔ 66 سالہ نواز شریف وسطی لندن میں واقع دی ہرلے اسٹریٹ میں آرام کررہے ہیں اور تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ ان کے ساتھ ارکان خاندان بھی موجود ہیں۔ برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہا کہ نواز شریف معائنوں کیلئے اپریل میں لندن پہنچے تھے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فضائی سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ پاکستان جانا چاہتے تھے۔ ہمیں معلوم تھا کہ دوبارہ معائنے اور اگر ضروری ہو تو سرجری کیلئے وہ یہاں ضرور واپس آئیں گے‘‘۔ وہ 22 مئی کو لندن پہنچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT